مکتب داخلہ فارم

مکتب جامع مسجد دارالتوحید ومدرسہ جامعۃ الانور

Maktab-Registration
مطلوبہ درجہ
حسب ضرورت کلاس کا وقت منتخب کریں
اقرار نامه

داخله کی شرائط

  • داخلہ کے وقت بچے کی عمر کم از کم پانچ سال اور زیادہ سے زیادہ بارہ سال ہو۔

  • داخلہ کے وقت بچے کے سرپرست کا ساتھ آنا ضروری ہے۔

  • بچے کی آمد و رفت کی ذمہ داری والدین پر ہوگی۔

  • مکتب میں پڑھنے والے ہر بچے کے پاس کتاب، تربیتی نصاب، یونیفارم، آئی ڈی کارڈ اور بیگ کا ہونا ضروری ہے۔

  • طالب علم کو وقت کی پابندی کروائیں، چھٹی سے اجتناب کروائیں، بوقت ضرورت باامر مجبوری درخواست جمع کروا کر یا فون پر رخصت لی جائے۔ بغیر اطلاع چھٹی کرنا بہت نقصان دہ ہے۔

  • مکتب کے اساتذہ اور دیگر عملے کا ادب و احترام ہر طالب علم کا دینی و اخلاقی فرض ہے۔

  • سرپرست کے لیے ضروری ہے کہ ہر مہینے میں یا کم از کم سال میں چار مرتبہ اپنے بچے کے اساتذہ سے مل کر تعلیمی نوعیت ضرور معلوم کریں۔

  • امتحان میں شرکت کے لیے 85 فیصد حاضری ضروری ہے، 85 فیصد سے کم حاضری کی صورت میں طالب علم امتحان میں شرکت کا حق دار نہیں ہوگا۔

  • طالب علم کا قیمتی اشیاء لے کر آنا منع ہے۔ مثلاً (موبائل، زیورات، قیمتی گھڑی، نقدی) وغیرہ۔ بصورتِ دیگر (گم ہونے کے) انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوگی۔

  • بداخلاقی، لڑائی، گالی گلوچ کی صورت میں طالب علم سے مذاکرہ ہوگا، باز نہ آنے کی صورت میں اخراج بھی ہو سکتا ہے۔

  • بچے کی تعلیمات سے متعلق مکتب کی انتظامیہ کا فیصلہ حتمی ہوگا، مکتب کی انتظامیہ طالب علم کے اخراج کا حق رکھتی ہے